Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

صدارتی الیکشن: ریڈ زون میں کل سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں صدارتی انتخابات سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرلیے گئے، کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کے حوالے سے کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، اس حوالے سے 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہوگی۔دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے اسکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں