اسلام آباد(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات اور دستاویزات ای سی پی میں جمع کرادیں،الیکشن کمشنر پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات رؤف حسن نے تفصیلات ای سی پی میں جمع کرائیں،رؤف حسن نے تفصیلات اور دستاویزات میں فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ بھی الیکشن کمیشن جمع کروادیا ہے،انٹراپارٹی انتخابات کے الیکشن کمشنر نے دستاویزات میں نو منتخب پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں،رؤف حسن کی جمع کروائی گئیں دستاویزات میں مرکزی کور کمیٹی کے ارکان کے نام بھی شامل ہیں۔