لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کبھی سیاسی مخالف کو ذاتی مخالف نہیں سمجھا،طلال چوہدری نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت کے بیان پر ردعمل دیا،طلال چوہدری نے کہا کہ شیر افضل مروت مریم نواز پر الزام کا ثبوت دیں ورنہ پارلیمنٹ رکن قومی اسمبلی کا علاج کرے
انہوں نے مزید کہا کہ ن ليگ نے کبھی سیاسی مخالف کو ذاتی مخالف نہیں سمجھا، شیر افضل مروت جیسے ٹک ٹاک اسٹار مشہوری کے لیے ایسا کرتے ہیںیاد رہے کہ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے اُن کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔