اسلام آباد(ویب ڈیسک )نئی وفاقی حکومت وجود میں آگئی جس کا حجم گزشتہ اٹھارہ سالہ حکومتی ادوار کے تناسب سے انتہائی کم ہے، یہ نئی حکومت اٹھارہ وزیروں اور ایک وزیر مملکت پر مشتمل ہے، یعنی 2024 کی حکومت مجموعی طور پر 19 اراکین پر مشتمل ہے۔اس سے قبل2008 میں بننے والی پیپلز پارٹی کی حکومت 60 وزراء پر مشتمل تھی، اس کابینہ میں 38 وفاقی وزیر اور 18 وزراء مملکت شامل تھے، دو مشیر اور دو معاون خصوصی بھی کابینہ کا حصہ تھے۔دوہزار تیرہ میں بننے والی ن لیگ کی حکومت میں وفاقی کابینہ انسٹھ اراکین پر مشتمل تھی، اس کابینہ میں 32 وفاقی وزراء، 15 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 8 معاونین تھے۔دوہزار اٹھارہ میں پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اراکین کی تعداد 52 تھی جس میں 25 وفاقی وزیر، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 19 معاونین خصوصی تھے۔جبکہدوہزار بائیس میں پی ڈی ایم حکومت میں 70 وفاقی کابینہ اراکین تھے جن میں سے 34 وفاقی وزیر، 7 وزیرِ مملکت،4 مشیر اور 25 معاونین خصوصی تھے۔

