اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس سے قبل پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے سے انکار کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد جے یو آئی (ف) نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی (ف) کی حمایت کرے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی (ف) کی حمایت کا اعلان کیا۔

