Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

130 ارب ڈالر سے زائدقرضوں کی ادائیگی نئے وزیر خزانہ کے لیے چیلنج

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)130 ارب ڈالر سے زائدقرضوں کی ادائیگی نئے وزیر خزانہ کے لیے چیلنج ۔محمد اورنگزیب کے لیے جہاں وزارت خزانہ ایک نیا تجربہ ہے تو اس سے بڑھ کر ملک کی موجودہ معاشی حالت سے نمٹنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے کیونکہ پاکستان اس وقت ایک جانب اندرونی و بیرونی قرضوں کے پہاڑ جیسے بوجھ کے نیچے دبا ہوا ہے جن کی مجموعی مالیت اس وقت 130 ارب ڈالر سے زائد ہے تو دوسری جانب ملک میں مہنگائی کی شرح فروری کے مہینے میں 23.1 فیصد کی بلند سطح پر موجود ہے جس کے باعث عام آدمی کے لیے کھانے پینے کی اشیا سے لے کر بجلی و گیس کے اضافی بل ہیں۔ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بہت کم ہے اور ملکی برآمدات میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا جس کے ذریعے تجارتی اور جاری کھاتوں کے خساروں پر قابو پایا جا سکے اور یہ سب ملکی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سبب بن رہا ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 280 روپے ہو گئی ہے اور لامحالہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں