Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

عثمان ڈار کا فیملی کے ساتھ اسٹائلش فوٹوشوٹ

سیالکوٹ (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ میں ان کی نئی اور اسٹائلش لُک کو مداح خاصہ پسند کررہے ہیں۔

تصویر میں انہوں نے اور ان کے دونوں بیٹوں نے سیاہ رنگ کا فور پیس سوٹ پہنا ہوا ہے اور تینوں ایک جیسے ہی پوز میں نظر آرہے ہیں۔

ایک تصویر میں ان کی اہلیہ ساتھ ہیں جنہوں نے اسکن کلر کا خوبصورت جوڑا پہنا ہوا ہے، ساتھ میں گولڈ کی جیولری ان کی لُک کو چار چاند لگارہی ہے۔

بظاہر تصاویر سے محسوس ہورہا ہے کہ کہ وہ کسی قریبی عزیز کی شادی میں شریک ہیں، شادی کی دیگر تقریبات کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرح عثمان ڈار بھی منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے۔

تاہم اکتوبر میں انہوں نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

عثمان ڈار کی جگہ ان کی والدہ نے حالیہ انتخابات میں خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں وہ ناکام رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں