اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے،خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، مردان ،کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر مالاکنڈ ، مظفرآبادشہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بج کر 24 منٹ پر آیا، شدت 5.3 تھی اورگہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

