Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کتنی؟ آئی ایم ایف رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 8.5 فیصد تھی جب کہ رواں مالی سال کے محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کا 12.5 فیصد ہو سکتے ہیں۔

 مزید پڑھیں:  کل بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک نےاہم اعلان کر دیا

اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال کے محصولات اور گرانٹس جی ڈی پی کا 11.4 فیصد تھے، رواں مالی سال کے بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 7.8 فیصد تھا۔

آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.8 فیصد تک ہوسکتا ہے جب کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی کا 0.7 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں