معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ ایمی گالا میں آرٹسٹ ان فیشن کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ماہرہ خان نے دی ایمی گالا سے اپنی کچھ تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جسٹن بیبر پر کڑاوقت، نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
اداکارہ نے ایمی گالا کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے خوبصورت اسکائی بلیو اسٹریپ لیس گاؤن کا انتخاب کیا جو نازک پھولوں کے ایپلیکس سے مزین تھا۔
واضح رہے کہ دی ایمی گالا ایک فیشن ایونٹ ہے اور دنیا بھر میں فیشن کے شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


