Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

’آپ کتوں کو دانا ڈال رہے ہیں کبوتروں کو نہیں‘، شیخ رشید موضوع بحث کیوں بن گئے؟

راولپنڈی (ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شیخ رشید ہاتھ میں شاپر لیے کھڑے ہیں اور اس میں سے دانہ نکال کر کتوں کے آگے ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سر چشمہ اتاریں، آپ کتوں کو کھانا ڈال رہے ہے نہ کے کبوتروں کو۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ ان معصوموں کو پیالے میں کھانا دیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید صاحب کتوں کو باجرا کھلا رہے ہیں؟

محافظ نامی صارف نے لکھا کہ شیخ رشید کتوں کو دانہ ڈال رہے ہیں۔

https://twitter.com/pkmuhafiz1/status/1785275261618987134

عاصمہ شاہین نے شیخ رشید کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کتوں کو دانہ ڈالتے ہوئے ہی لیکن شیخ صاحب منظرِ عام پر تو آئے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جہاں کیرن میں مقامی لوگوں کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں