Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج2 مئی بروزجمعرات پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورجبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔تاہم سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بعد از دوپہر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں چاغی، نوکنڈی، دالبندین اورخاران میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنےکا امکان جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور بعد از دوپہرجھکڑچلنے کا امکان۔ مری،گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر

کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : لسبیلہ41،دادو،مٹھی اورچھور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں