Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی واقف ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں آزادی رائے اور اظہار رائے کی حدود کا تعین کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہتھیاروں کی دوڑ سے ہمارے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آپ کا طرز عمل نہ صرف آپ کی ذاتی اخلاقیات بلکہ ادارے کے لیے بھی غیر معمولی ہوگا، آپ مادر وطن کے دفاع، عزت اور وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

 مزید پڑھیں: پاک بحریہ اورامریکی بحریہ مابین انسپائرڈ یونین مشقیں،مختلف ٹیموں کی شرکت

آرمی چیف نے کہا کہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی اتحاد کے ضامن ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ ایک ایسی زندگی گزاریں گے جس میں کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیاں ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں