اسلام آباد(نیوزڈیسک) کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر برائےسیاسی و عوامی امور ہوں گے،رانا ثنااللہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا ۔
خریداری نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں
ن لیگی رہنمارانا ثناء اللہ کو حالیہ الیکشن میں اپنے حلقے میں بدترین شکست کا سامنا رہا ،رانا ثنااللہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کابینہ کا حجم 20 ہو گیا،18 وزراء، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر شامل ہیں،وزیراعظم نے 5 کوآرڈینیٹر بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

