Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایف بی آر افسران کی معطلی اور تبادلوں کامعاملہ ، کسٹم افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آگئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کی معطلی اور تبادلوں کے معاملے پر ایف بی آر کسٹمز سروس کے افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آگئی۔

کسٹمز افسران کی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ افسران کے اجتماعی مفادات اور ساکھ کا تحفظ کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین سول سرونٹس ایکٹ کے تحت تحفظ کے حقدار ہیں، ایف بی آر افسران کی پروفائلنگ نامناسب عمل کے ذریعے کی گئی، حالیہ پروفائلنگ من مانی اور غیر شفاف طریقے سے کی گئی، اس عمل سے ایف بی آر کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ایف بی آر اور اس کے افسران دونوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

اہم خبر،عدت کیس ،پہلی مرتبہ بشریٰ بی بی کی دونوں بیٹیوں کا بیان منظر عام پر آ گیا ،ویڈیو دیکھیں

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا ٹرائل کو افسران کا مورال خراب کرنے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں افسران کا مورال بلند ہونا ضروری ہے۔

ایف بی آر افسران کی معطلی اور تبادلوں کے خلاف قرارداد میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ افسران ریونیو کے اہداف کو پورا کرنے پر توجہ دیں، ایف بی آر سے موجودہ پروفائلنگ کی تفصیلی معلومات حاصل کریں، اسے پروفائلنگ کے لیے استعمال کریں۔ اگر کوئی بنیاد یا ثبوت ملے تو چیئرمین ایف بی آر کو قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تاکید کریں۔

یہ بھی پڑھیں