پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔
سیٹلائٹ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہونا تھا۔ جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ،کب ؟براہ راست کہاں دیکھا جا سکے گا ؟ جانیں
آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشن تین سے چھے ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔
ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔


