Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بھائی کو کے پی کابینہ سے نکالنے پر شیر افضل مروت کی وضاحت

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی خالد لطیف کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالنے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔
مزیدپڑھیں :اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لئے میرا نام فائنل ہوگیا ہے اس لئے میری نامزدگی کے بعد خالد لطیف نے استعفیٰ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے خالد لطیف نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں