Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی کے سابق مشیرپر تیزاب پھینکنے کا کیس بند کردیا گیا

برطانیہ میں بانی پی ٹی آئی کے سابق مشیر شہزاد اکبر کے خلاف تیزاب پھینکنے کا کیس بند کر دیا گیا۔

ہرٹ فورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شواہد کی کمی کے باعث کیس بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود ملزم کا سراغ نہیں مل سکا۔

 مزید پڑھیں:  عمران خان نے میری والدہ کو ورغلایا، بڑی بہنوں نے والد کیخلاف ہرزہ سرائی کی، بشریٰ بی بی کی چھوٹی بیٹی کا بیان
اس حوالے سے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پولیس فوجداری کارروائی بند کرے، تاہم قانونی کارروائی کروں گا۔

گزشتہ ہفتے شہزاد اکبر نے اس حملے کا ذمہ دار پاکستانی حکومت کو ٹھہرایا اور قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ سال 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی۔ شہزاد اکبر کو پاکستانی حکام کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا خط بھی موصول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں