بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چند روز قبل بشریٰ بی بی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔
مزید پڑھیں: جاپان نے پاکستانی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان کردیا
عدالت میں جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ جیل میں گنجائش کی کمی اور سیکیورٹی مسائل کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


