پاکستان کے سب سے چھوٹےوی لاگر بہن بھائی شیراز اور مسکان نے گورنر ہاؤس کراچی کا دورہ کیا۔
انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی تفصیلی ویڈیو اپنے یوٹیوب پر شیئر کی ہے۔
گورنر سندھ نے نوجوان وی لاگر کو اپنی کرسی پر بیٹھنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا اور ایک دن کے لیے گورنر بن گئے۔
جے یو آئی ف کے احتجاج کا 9 مئی کے سانحے سے کوئی تعلق نہیں، فضل الرحمان
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شیراز اور اس کی بہن مسکان کا گورنر ہاؤس میں استقبال کیا اور ان سے پوچھا کہ آپ کہاں سے آئے ہیں اور میں کون ہوں؟ جس پر انہوں نے اپنے انداز میں جواب دیا کہ آپ گورنر ہیں اور میں آپ سے ملنے آیا ہوں۔
ولاگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسے اپنی بہن کے ساتھ گورنر ہاؤس میں گھومتے ہوئے، بلی اور کتے کے ساتھ کھیلتے اور جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


