Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج09مئی بروز جمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال کیا رہنے والی ہے ؟ جانیں

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے اور شام/رات کے دوران تیز /گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔ شام /رات کے دوران شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنےاور تیز /گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کاامکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ اس دوران بعداز دوپہر تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام/رات کے دوران قلات،مستونگ،زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اورژوب میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ جبکہ جنوبی اور وسطی اضلاع میں شدید گرم اور شام/رات کےدوران تیز /گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی / وسطی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ اس دوران بعد ازدوپہر تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔تاہم شام / رات کو وزیر ستان ، کرم،باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات،چترال ، دیراورکوہاٹ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر

کشمیر میں دن کے دوران موسم خشک رہے گا۔ شام /رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں