Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 3میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی، نئی ذمہ داریاں بھی مل گئیں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقی و تعیناتیوں کے اہم مرحلہ میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل احمد شریف چوہدری، میجر جنرل عمر محمود بخاری اور میجر جنرل عنایت حسین کی لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں۔

لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (جی ایچ کیو) اور لفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔

84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری کو تو سب جانتے ہیں۔ جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں