Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آج 11مئی بروز ہفتہ پاکستان کے مختلف موسم میں کیسا رہے گا؟ دیکھیں

خیبر پختونخوا ،بالائی /وسطی پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلا دھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ شمالی بلوچستان ،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنےکے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ۔جبکہ شام/رات میں چند مقامات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم ،زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین ، موسی خیل ، بارکھان اورژوب میں چند مقامات پرآندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

مری،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،بھکر،میانوالی،خوشاب،نورپور تھل،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ ،نارووال، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، ملتان ،سا ہیوال ،خانیوال، لیہ، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرک ، ہنگو ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم ،ورکزئی اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری/ موسلا دھار بارش کی بھی توقع ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران کشمیر میں چند مقا مات پر موسلا دھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔

یہ بھی پڑھیں