Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

آج 15مئی بروزبدھ پاکستان کے مختلف شہروں موسم میں کیسا رہے گا؟ دیکھیں

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں شام/رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات میں خاران،قلات، خضدار، مستونگ، زیارت اورکوئٹہ میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں تھر پارکر، عمر کوٹ ، مٹھی اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان۔تاہم شام/رات میں کرم ، چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر

کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم تھر پارکر: چھاچرو 23 اور اسلام کوٹ میں 06 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 47، جیکب آباد 45، سکھر، سبی، روہڑی، موہنجو دڑو، لاڑکانہ، خان پور، خیرپور 44، رحیم یار خان، تربت، شہید بینظیر آباد، مٹھی ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں 43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں