Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اوور بلنگ کے بعد بلوں کی درستگی،بجلی کمپنی اربوں روپے کا نقصان ہو گیا

لاہور: اوور بلنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لیسکو کو بلوں کی درستگی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچا، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے دوران تمام ایگزیکٹیو، ایس ڈی اوز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، تمام چیف ایگزیکٹوز اور سی ایس ڈیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ زائد بلنگ کی وجہ سے کمپنی پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے۔

 مزید پڑھیں: ایران کیساتھ چابہاربندرگاہ کا معاہدہ، امریکہ کا بھارت کو بڑا انتباہ جاری

ذرائع کے مطابق اوور بلنگ کے وقت فی یونٹ اوسط قیمت 16 روپے تھی جب کہ رواں ماہ قیمت 48 روپے اوور چارج ہے جس سے کمپنی کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔ایف آئی اے نے اس حوالے سے 3 سے 5 سال کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور لیسکو افسران کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں