Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تہھیم نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مزیدپڑھیں :عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل
عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر فیصلہ 27 جون کو سنائے گی۔

اس کے علاوہ شیخ رشید، سیف اللّٰہ نیازی، علی نواز اعوان، صداقت عباسی، فیصل جاوید کی درخواست بریت پر بھی فیصلہ 27 جون کو سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمات اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تھہیم کیس میں درخواست بریت پر فیصلہ سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں