Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

بارش یا شدید گرمی ؟آ ج16مئی بروزجمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

 

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام /رات میں شمالی/وسطی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم دوپہر/شام تیز ہوائیں چلنے اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دوپہر/شام قلات، مستونگ،لورالائی،سبی، زیارت، ژوب ،قلعہ سیف اللہ،قلعہ عبد اللہ ،پشین اورکوئٹہ میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم دوپہر/شام میانوالی،خوشاب،بھکر،اٹک،تلہ گنگ،چکوال،جہلم،نورپورتھل،سرگودھا،حافظ آباد، گوجرانوالہ اورگجرات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر/ شام کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم دوپہر/شام چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، کرک ،ہنگو ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم ،اورکزئی اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دوپہر/شام چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں