Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

9 مئی کے ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر ملزمان کی جانب سے ملک محمد فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:عوام کے لئے خوشخبری!حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔ علاوہ ازیں تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں