پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان نے بانی پی ٹی آئی کے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل خطرے میں ہے۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا مستقبل مشکل میں ہے اور ان کی مشکلات میں فی الحال کمی نہیں ہوگی، وہ فائدے کے بجائے ہاریں گے۔ منظور وسان نے کل عمران خان کے بارے میں خواب دیکھا تھا؟
مزید پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہِ پاکستان،ایجنڈہ کیا ؟ جانیں تفصیلات خبر میں
شیر افضل مروت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیر افضل مروت کی آپس میں دشمنی ہے، یہ سب کچھ عمران خان کے حکم پر کیا جا رہا ہے، وہ یہ محسوس کرانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے خلاف نہیں اور جو بھی لیڈر سعودی حکومت کے خلاف بولے گا، شیر افضل مروت کی طرح نکال دیا جائے گا۔
منظور وسان نے کہا کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک کسی وفاقی حکومت نے اپنی مدت پوری نہیں کی، ہو سکتا ہے شہباز شریف 5 سال مکمل کر لیں جب کہ ملک میں مہنگائی واضح طور پر کم ہوئی ہے، سندھ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔


