پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شادی کا مشورہ دے دیا۔
نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی کے شو میں شرکت کی جس کے دوران شو کے شریک میزبان نے ثانیہ کی حال ہی میں وائرل ہونے والی پوسٹ کو ان کے سامنے رکھ کر ان کی رائے پوچھی۔
ثانیہ کے اس بیان پر نبیل ظفر نے انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے ثانیہ کے بیان کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ایسا کوئی بھی حادثہ (طلاق) ہمارے معاشرے کے لیے ایک المیہ ہے، لیکن اگر ہم اسلامی تعلیمات پر نظر ڈالیں تو مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے بعد عورتوں کو نکاح کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کامیڈین شفاعت علی کی وزیراعظم کے سامنے ان کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص اپنے لیے کافی ہے، زندگی ایک شخص سے ختم نہیں ہوتی، اللہ کا ایک نظام ہے اور خاندان بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم شادی کریں، ایک شخص کا ساتھی بنیں’۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے مذکورہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے قریبی دوست اور اداکارہ نتھرت بھروچا کی فلم ‘عقیلی’ کی تشہیر کے لیے شیئر کی تھی۔


