Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

آرمی چیف سے قومی ہاکی ٹیم کی ملاقات، کھلاڑیوں کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلندکیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستان ہاکی ٹیم کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ہاکی ٹیم کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین اور پی ایچ ایف کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
مزیدپڑھیں :مشروم کی کافی کیوں پینی چاہیے؟
آرمی چیف نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلندکیا ہے، ہم ان کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں جامع تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر نے ٹیم سے ملاقات اور بات چیت کے موقع پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں