Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج18مئی بروزہفتہ پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام /رات خیبر پختونخوا ، شما لی وسطی بلوچستان، با لائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں خیبر پختونحوا، خطہ پوٹھو ہار اور اسلام آباد میں چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش /ژالہ باری کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم چاغی، کوئٹہ، قلات،زیارت، پشین، قلعہ عبدا للہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ،شیرانی ،خاران ، خضدار،موسیٰ خیل اور مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم راولپنڈی، اٹک ، جہلم ،چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر ، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ مری، گلیات اور گردونواح میں شام/رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ ا ٓندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

چترال ، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور،مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک ،ہنگو ، ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند ، خیبر، کرم ،اورکزئی اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرا ٓندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

یہ بھی پڑھیں