Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

کے پی حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہماری حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ ٹن گندم کی خریداری میں پنجاب کے کسانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے کسانوں سے 3900 روپے میں گندم خریدے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کی طرح پنجاب کے کسانوں کو خوش آمدید کہا۔ صوبے کو رواں سال 50 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہے، صوبے کی پیداوار 15 لاکھ اور اضافی ضرورت 35 لاکھ ٹن ہے۔

 مزید پڑھیں:  گندم خریداری معاملہ: ایم ڈی پاسکو اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل

انہوں نے کہا کہ صوبے کے کاشتکار اپنی فصل کا بڑا حصہ ذاتی استعمال اور بیج کے لیے رکھتے ہیں، کسانوں کو پنجاب کی طرح گندم کی فروخت میں دھکے نہیں لگیں گے، صوبائی حکومت کسانوں کو گندم کی خریداری میں سہولیات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں