اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب سے حلف لیا۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کی الیکٹرک بائیک سکیم کو بڑی شرط کے تحت اجازت مل گئی
تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، افسران اور عملے نے شرکت کی تاہم میڈیا کو تقریب حلف برداری میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے میڈیا کے داخلے سے انکار کردیا جب کہ ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔




