پاکستان تحریک انصاف کے بانی کو بڑا ریلیف مل گیا اور عدالت نے انہیں دو تھانوں میں درج مختلف مقدمات سے بری کر دیا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے سے بری کر دیا۔سیشن عدالت نے سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، قاسم سوری، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کو مذکورہ کیس میں بری کر دیا۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ان درخواستوں پر وکلاء نعیم پنجوٹھا اور سردار بسی نے دلائل دیئے۔
مزید پڑھیں ن لیگ کیلئے بری خبر،اہم رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو کراچی کے تھانے میں درج مقدمات سے بھی بری کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کو بھی بری کر دیا گیا ہے۔


