Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج21مئی بروز منگل پاکستان بھرمیں موسم کی صورتحال کیا ؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑا انتباہ بھی جاری ،جانیں

انتباہ

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

کشمیر

کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں