انتباہ
رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : موہنجو داڑو ، جیکب آباد، دادو 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، خیرپور ، سکھر،پڈعیدن، نور پور تھل 48، مٹھی، چھور،بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادواور رحیم یار خان میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کی صورتحال
ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم (شام /رات ) با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام /رات ) میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام /رات ) مری ،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔تاہم (شام/ رات) چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ،بٹگرام،ہری پور، مانسہرہ،ایبٹ آباد ، باجوڑ، مہمند، خیبراور اورکزئی میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
کشمیر
کشمیر میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
