Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

آ ج24مئی بروزجمعہ المبارک پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

انتباہ

رواں ہفتے ملک کےبیشتر علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،موہنجو داڑو ، جیکب آباد50، روہڑی ، خیرپور 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن،چھور،مٹھی ،رحیم یار خان 48،خان پور ،کوٹ ادو،بھکر ،نور پور تھل،ڈی جی خان اور حیدر آباد میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی صورتحال

ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم با لائی خیبر پختونخوا، خطہ ٔ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔ تاہم خطہ پوٹھوہار،مری ،گلیات اور گردو نواح میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ، پشاور،کوہاٹ ،کرک ،باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

یہ بھی پڑھیں