Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

5جون ہمیں‌ قدرتی ماحول کے تحفظ کی یاد دہانی کرواتا ہے،سید صلاح الدین احمد

کراچی(نیوزڈیسک)سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 5 جون کو ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو ہمیں اپنی زمین، سمندر اور ہمارے ارد گرد کے قدرتی ماحول کے تحفظ کی یاد دہانی کرواتا ہے.

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن مستقبل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گرین انرجی پروجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی تگ و دو میں مصروف ہے جس کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ پاکستان میں پائیدار زمینی انتظام اور آبی تحفظ کے طریقے فروغ دینے کی ضرورت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے آئیے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ہم ماحولیاتی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور اپنی آئندہ نسلوں کو ایک صحت مند، محفوظ اور پائیدار مستقبل فراہم کرنے کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں.

واضح رہے کہ اِس سال ماحول کے عالمی دن کا موضوع ”زمین کی زرخیزی کی بحالی، بیابانی کی روک تھام اور خشک سالی پر قابو ہے۔

مزیدپڑھیں:دنیا کا امیر ترین شخص جسے کسی بھی مکڈونلڈز میں کھانے کے پیسے نہیں دینے پڑتے

یہ بھی پڑھیں