سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جس کے تحت صوبے اور شہر کے مضافات میں قائم اسکولوں کے لیے 200 گز کا پلاٹ درکار ہے۔
اسی طرح شہر کے پوش علاقوں کے لیے 400 گز کے پلاٹ کی شرط رکھی گئی ہے، 400 گز کے پلاٹ کے ساتھ اسکول کی عمارت میں 10 کمرے اور آر سی سی بلڈنگ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق او لیول اور اے لیول سکولوں کے قیام کے لیے کم از کم 400 گز کا پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں او لیول اور اے لیول کے سکولوں کے لیے 600 گز کا پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور ان سکولوں کی عمارتوں میں کم از کم 15 کمرے ہونے چاہئیں۔
اسی طرح رجسٹریشن کے لیے سائنس لیب کے آلات سے لیس عمارت کا منظور شدہ نقشہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان دو درجن سرکاری اداروں کو فروخت کرے گا؟ علیم خان کا آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل بڑا انکشاف
