Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

سندھ حکومت کا عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان،کب اور کتنی؟ جانیں

کراچی:سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر صوبے بھر میں تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔صوبائی حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام محکموں کے لیے 17 جون سے 19 جون (پیر سے بدھ) تک عید کی چھٹیاں شروع ہوں گی۔

تکنیکی طور پر، عید کی تعطیلات 15 جون سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری محکمے ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹیاں مناتے ہیں۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے تین تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ 17 سے 19 جون تک منائی جائیں گی۔

تعطیل کا اعلان 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کیا گیا ہے، کیونکہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ، جو ذی الحج کے 10ویں دن ہوتی ہے، حج کے مناسک کے ساتھ ملتی ہے۔عید سے قبل قربانی کے لیے گائے، بکرے، بھیڑ اور اونٹ کی خریداری کے لیے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ٹی سیکٹر کے لیے سب سے بڑا اور ریکارڈ بجٹ مختص،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

یہ بھی پڑھیں