بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس سے متعلق ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران صارم برنی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی
11 جون کو کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔8 جون کو کراچی کی سیشن کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے سماجی کارکن صارم برنی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا

