Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

خواجہ آصف جیسے بیانات سے ہمارا کوئی دوست نہیں بچے گا، فضل الرحمان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خواجہ آصف جیسے بیانات کی وجہ سے خطے میں ہمارا کوئی دوست نہیں رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر دفاع کے انٹریو پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر دفاعی خواجہ آصف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر سخت ردعمل دیا۔ انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی بنائیں گے۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں حکومت کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف جس قسم کے بیانات دے رہے ہیں اس میں ان کا انداز بیان قطعی پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت ظاہر نہیں کرتے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔
مزیدپڑھیں :خلیل الرحمان قمر لائیو شو میں طیش میں آگئے، لڑکی کو کھری کھری سنا دیں

یہ بھی پڑھیں