Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

9 مئی مقدمات ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کر لیا اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو طلب کرلیا۔شریک ملزمان کا 8 جولائی کو معزز جج کوٹ لکپھت جیل میں جیل ٹرائل بھی کریں گے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے

یہ بھی پڑھیں