Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی منائی جا رہی ہے

تحریک قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دست بازو رہنے والی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی پیدائش جناح خاندان میں 30 جولائی 1893 کو ہوئی اور برصغیر میں بمبئی پریذیڈنسی کے دوران گجرات کے کاٹھیاواڑ میں جناح بائی پونجا اور میتھی بائی کے 7 بچوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

فاطمہ جناح کو مادر ملت یعنی قوم کی ماں کے لقب سے جانا جاتا ہے، وہ تجربہ کار اور قابل احترام خاتون سیاسی رہنما، دانتوں کی سرجن اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں، انہیں پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

فاطمہ جناح کی نامکمل کتاب’میرا بھائی‘ ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی سوانح عمری تھی، اس کتاب کو قائد اعظم اکیڈمی نے 1987 میں شائع کیا، فاطمہ جناح کی وفات 9 جولائی 1967 کو کراچی میں ہوئی اور ان کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار میں دفن کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا

یہ بھی پڑھیں