Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ایئرپورٹس پر مسافروں کو تیز امیگریشن سروس کیلئے ای گیٹس لگانے کا فیصلہ

کراچی : بیرون ملک جانے والے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا کرنے کے لیے ای گیٹس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کی امیگریشن کیلئے ای گیٹس لگانے پر پیشرفت سامنے آئی۔

سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ ای گیٹس سے مسافروں کو تیز امیگریشن سروس مہیا ہوسکے گی اور مسافروں کو پاسپورٹ اسی گیٹس پراسکین کرنے ہوں گے۔اس سے امیگریشن میں وقت بچے گا جبکہ اس منصوبے کے فعال ہونے کے بعد امیگریشن کے لیے لمبی قطاروں سے بھی مسافروں کی جان چھوٹ جائے گی۔

اس سلسلے میں سول ایوی ایشن نے ٹینڈرجاری کردیا اور کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، پہلے مرحلےمیں کراچی، لاہور اور اسلام آبادایئرپورٹ پر یہ گیٹس نصب کیے جائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

سابق اولمپیئن مالی مشکلات کا شکار،بجلی کا بل ادا کرنے کے لیے گردہ بیچنےکو تیار

یہ بھی پڑھیں