Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جاری،دیکھیں تفصیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے سے قبل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کامقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، ہم پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے، عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد سب بدل چکا ہے، تحریک انصاف ہو گی اور اسی ایوان میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکرز کی گرفتاریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے مطابق اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پیدل مارچ کریں گے، اجلاس کے بعد میڈیا کو اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

صنم جاوید اب آزاد ہیں،گرفتاری غیرقانونی ،مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائیگا، اٹارنی جنرل

یہ بھی پڑھیں