Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی جماعت پر پابندی کے لیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے،رانا ثناء اللّٰہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ابھی اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے، آئین میں دیے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

مخصوص نشستوں پر حلف لینے والے ممبران نے ذاتی طور پر عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیں