Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

وفاقی حکومت نے 4 نان سی پیک بڑے منصوبوں کی سکیورٹی فوج کے سپرد کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کا غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے بڑا اقدام۔چار بڑے منصوبوں کی سکیورٹی مکمل طور پر فوج کے حوالے کر دی گئی،

داخلہ کمیٹی میں حکام نے بتایا ہے کہ چاروں بڑے منصوبہ جات چین پاکستان اکنامک کاریڈور کا حصہ نہیں ہیں، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا، کے فور، دیامر بھاشا ڈیم کی سیکیورٹی بھی مکمل طور پر پاک فوج کے حوالے کر دی گئی،

وفاقی حکومت نے غیر ملکی حکام کی فول پروف سیکورٹی کے پیش نظر فیصلہ کیا، کئی نان سی پیک منصوبہ جات پر چینی حکام کام کر رہے ہیں، دیامر بھاشا اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سفری سہولیات کے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا گیا۔وفاقی حکومت، سیکیورٹی ادارے تمام ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کرنے والے چینی حکام کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے سرگرداں ہے۔

برطانوی ممبران پارلیمنٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری رہاکرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں