لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہمت کارڈ منصوبے میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال، سہیل شوکت بٹ نے ضلع بہاولنگر کے اراکین اسمبلی کو سوشل ویلفیئر کے دفتر میں دعوت دی۔
ضلع بہاولنگر سے 240-PP کے ایم پی اے محمد سہیل خان زاہد اور 242-PP کے ایم پی اے کاشف نوید نے اس دعوت میں شرکت کی اور سہیل شوکت بٹ نے ان کا استقبال کیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اراکین اسمبلی کو ضلع بہاولنگر میں ہمت کارڈ منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور منصوبے پر موثر عملدرآمد کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ بہاولنگر میں ہمت کارڈ منصوبے پر شفافیت کے لیے مقامی قیادت کا تعاون بے حد ضروری ہے۔
سہیل شوکت بٹ نے کہا، “وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ہمت کارڈ ہر مستحق تک بروقت پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں اور پنجاب بھر میں ہمت کارڈ منصوبے پر پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “7500 روپے کا وظیفہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایسے افراد کو تحفہ ہو گا جو کسی بھی جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار ہیں۔ بہاولنگر سمیت پورے پنجاب میں منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہمیں اراکین اسمبلی کا تعاون درکار ہے۔”
اراکین اسمبلی نے کہا، “مسلم لیگ ن کی حکومت ہی درحقیقت عوام کے درد کو محسوس کرتی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہم اپنے ضلع میں ہمت کارڈ کو مستحقین تک پہنچانے میں مکمل تعاون کریں گے۔
مزیدپڑھیں :بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف میں وقت لگے گا، وزیر صنعت


